بنگلورو،26؍جون (ایس او نیوز) صحافی گوری لنکیش کے قتل کے تعلق سے گرفتار اہم ملزم پرشورام واگھمارے کو آج خصوصی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی ٹی ) کے افسروں نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ ملزم کی 14روزہ یومیہ حراست ختم ہونے کے پس منظر میں ملزم پرشورام واگھمارے کو آج تیسرے اے سی ایم ایم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوپہر کے بعد ملزم کوعدالت کے روبرو پیش کرنے والے افسران نے پچھلے 14دنوں میں پرشورام سے کچھ معلومات حاصل کی ہیں ۔دیگر ملزمین اطلاع دینے پیچھے ہٹ رہے تھے لیکن پرشورام نے ایس آئی ٹی کے افسران کا تحقیق میں مکمل تعاون کیا۔ اب تک افسران نے ملزم کولے کر گوری کے گھر ، بیلگاوی، جوئیڈا جگل اور کئی مقامات پرمحضر کیا ہے۔گوری لنکیش کے قتل کے مقام پر واقعات کو دہرانے کے بعد کی گئی تفتیش میں ملزم واگھمارے نے کہا کہ مجھے کارروائی کو تیار کرنے کے لئے کہاگیاکہ تو کرشنا کی نسل سے ہے ۔ بھگوان کی نسل سے ہے ۔ دھرم کے خلاف بات کرنے والی گوری لنکیش جیسوں کا خاتمہ کرنے کے لئے تیرے نام میں دھرم کی حفاظت کا اشارہ ہے۔ ایسا کہہ کر واگھمارے کوملزم سجیت رسہ کالے نے ترغیب دلائی تھی۔ اتنا ہی نہیں دھرم کے خلاف بولنے والوں کی تصاویر یوٹیوب پر بار بار دکھائی گئیں ۔یہ تمام دیکھنے کے بعد ایسا لگا کہ دوست سچ کہہ رہے ہیں ۔ واگھمارے نے تحقیقی افسروں کے سامنے گوری کو مارنے کا اقرار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کے دن گوری لنکیش کے گھر کا گیٹ کھول کر اندر آتے ہی پیشانی کو نشانہ بنا کر گولی چلائی وہ کامیاب نہ ہوسکی۔ اس نے تحقیقی افسروں کو بتایا کہ تب اس نے گیٹ کے اندر گھس کر اپنی مرضی سے گولیاں چلائیں ۔